نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی پنچایتی راج کا دن کے موقع پر کل مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے اور راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کی شروعات کریں گے

 

نئی دہلی،23؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی قومی پنچایتی راج کے دن کے موقع پر کل یعنی 24 اپریل 2018 کو مدھیہ پردیش کے مانڈلا کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک عوامی جلسے کے دوران راشٹریہ گرامین سوراج ابھیان کا آغاز کریں گے اور مانڈلا سے ملک بھر کے پنچایتی راج نمائندوں سے خطاب کریں گے۔

 

وزیراعظم اس موقع پر آئندہ پانچ برسوں کے دوران قبائلیوں کی بحیثیت مجموعی ترقی کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کریں گے۔ وہ مانڈلا ضلع کے منیری میں انڈین آئل کارپوریشن کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے سنگ بنیاد کے لئے ایک لوح کی نقاب کشائی کریں گے۔ وہ ایک لوکل گورنمنٹ ڈائریکٹری کا اجراء بھی کریں گے۔

 صاف ستھرے، صحت مند اور بجلی کی سہولت سے لیس بھارت کے تئیں حکومت کی عہدبستگی کے ضمن میں وزیراعظم گاؤوں کے ایسے سرپنچوں کو نوازیں گے جنہوں نے سوفیصد دھوئیں سے پاک باورچی خانوں، مشن اندردھنش کے تحت سوفیصد ٹیکاکاری اور سوبھاگیہ اسکیم کے تحت سوفیصد برق کاری کا ہدف حاصل کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم سرو سریشٹھ پنچایت پرسکار یوجنا کے تحت راشٹریہ ای-پنچایت پرسکار اور گرام پنچایت وکاس پرسکار یوجنا کے تحت انعام حاصل کرنے والوں کو نوازیں گے۔

بعد میں وزیراعظم مدھیہ پردیش کے معیار اکتساب مقرر کرنے والے اضلاع کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button