ریوالور کنپٹی پر رکھ کر سیلفی لینے والے لڑکے کی موت

ریوالور کنپٹی پر رکھ کر سیلفی لینےوالے کم عمر لڑکا علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

پنجاب، لدھیانا کے رہنے والے 15 سالہ رمن دیپ سنگھ نے اپنے والد کی ریوالور کنپٹی پر رکھ لی اور ٹریگر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانگ ٹریگر دب گیا اورگولی اسکے سر میں لگ گئی۔ لڑکے کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئےپٹھان کوٹ کےاسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں آج شام اس کی موت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھرمیں سیلفی لینے کے دوران مرنے والوں میں ہندوستانیوں کی تعداد زیادہ ہے۔