شوہراوراس کی معشوقہ کو بیوی نے مکان میں کیا بند

بیوی نے کسی اور کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والے اپنے شوہر کورنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ریاست آندھراپردیش ضلع کرنول نندیال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر راگھویندرا کے کلینک میں ایک خاتون مریضہ کا اکثرآنا جانا تھا بعد ازاں ان دونوں میں مبینہ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے اور وہ دونوں چھپ چھپ کر ملا کرتے تھے۔ ڈاکٹر کی بیوی کو اس بات کی اطلاع ہوگئی۔ پیر کے دن صبح ڈاکٹر اور دوسری خاتون مکان کے اندر تھے ۔ ڈاکٹر کی بیوی وہاں پہنچی اور اس نے باہر سے مکان کا دروازہ بند کرکے پولیس کو بلالیا۔ پولیس ڈاکٹر سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔