نماز مساجد میں ادا کریں، سڑکوں پر نہیں : چیف منسٹر ہریانہ

نئی دہلی ۔6 مئی ( اردو لیکس ) ہریانہ کے چیف منسٹر منوہر لال کٹھر نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نماز مساجد میں ادا کریں ۔سڑکوں پر نہیں ۔ہریانہ کے گرگاوں میں گزشتہ جمعہ کو کئی عوامی مقامات پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے خلاف زعفرانی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے نماز میں رکاوٹیں حائل کی تھی اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ریاست کے چیف منسٹر نے کہا کہ نماز مساجد اور عیدگاہ میں ادا کریں ۔سڑکوں پر نماز ادا کرنے کا رجحان زیادہ ہوگیا ہے اس طرح کے عمل سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے اس لئے نماز مساجد میں ادا کریں ۔