بیٹی کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے یا ہمیں گولی مار دی جائے : آصفہ کی ماں کا مطالبہ

نئی دہلی ۔6 مئی ( اردو لیکس ) کشمیر میں درندوں کے ہاتھوں عصمت ریزی اور قتل ہونے والی 8 سالہ آصفہ کی ماں نے اپنے ایک سنسی خیز بیان میں اصفہ کے قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے یا پھر انھیں ( آصفہ کے خاندان)  گولی ماردینے کا مطالبہ کیا ہے ایک قومی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آصفہ کی ماں نے تشویش ظاہر کی کہ ان درندوں کو سزا نہیں دی جاتی ہے اور چھوڑ دیا جاتا ہے تو ایسی صورت میں وہ درندے ہمیں زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔خاندان کے چار افراد کو مار ڈالیں گے ۔اس سے تو بہتر یہ ہے کہ ہمیں گولی مار دی جائے ۔کیونکہ بیٹی کی ہلاکت کے بعد ان کا سب کچھ لٹ گیا ہے گھر ،کھیتی سب چھوڑ کر گاوں سے 200 کلو میٹر دور زندگی بسر کررہے ہیں یہاں سہولتیں بھی نہیں ہے آصفہ کی موت کے بعد چار گاوں والوں نے ان کا جینا محال کر رکھا تھا