مسلم نوجوان سے محبت، ہندو لڑکی پرماں کا ظلم

تروننتا پور6 مئی (ایجنسیز) ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں مسلم نوجوان سے محبت کرنے والی لڑکی کو اپنی ماں کے مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ ضلع ترسورسے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی انجلی اورمقامی مسلم نوجوان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ لڑکی کی ماں کو جب اپنی بیٹی کی محبت کے معاملہ کا پتہ چلا تواس نے کوچی کے دماغ کے ہسپتال میں اپنی بیٹی کو بھرتی کروایا اوراسے منگورلے جاکر ایک مکان میں بند کردیا۔ لڑکی نے وہاں سے ایک ویڈیو اپنے عاشق کی بھجوایا جس میں اس نے کہا کہ اس پرظلم ڈھائے جارہے ہیں، لڑکی نے یہ بھی کہا کہ اسے ہراساں کرنے میں بی جے پی اور آرایس ایس کے کارکنوں کا ہاتھ ہے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا پولیس نے ماں کو گرفتارکرکے لڑکی کو آزاد کروالیا۔ لڑکی کے عاشق نے لڑکی کا ویڈیومیڈیا کیلئے جاری کیا اور کہا کہ جان بوجھ کر لڑکی کو پاگل بتایا جارہا ہے۔