تلنگانہ میں ترکاریاں ہوئی مہنگی

ریاست تلنگانہ میں پانی کی شدید قلت اور گرمی کی شدت کے دوان اچانک ترکاریوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ٹماٹر کی قیمت ایک ہفتہ پہلے عام مارکٹ میں 10 روپئے کیلو تھی اب وہ 40 روپئے تک پہنچ گئی۔ جبکہ رعیتو بازار میں 20 تا 30 روہئے فی کیلو ٹماٹر فروخت کئے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتہ پہلے تک روزانہ حیدرآباد کو 150 تا 200 لاری ٹماٹر لایا جاتا تھا لیکن اب روزانہ صرف 50 لاری ٹماٹر ہی مارکٹ میں آرہا ہے۔ اسی طرح ہری مرچ کی قیمیت دو ہفتہ پہلے 30 راپئے کیلو تھی لیکن اب یہ رعیتو بازار میں 60 تا 70 روپئے اور ریٹیل مارکٹ مِن 100 روپئے کیلو فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ آلو اور دیگر ترکاریوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اضلاع محبوب نگر، رنگا ریڈی اور میدک سے حیدرآباد کو ترکاری منتقل کی جاتی ہےلیکن پانی کی قلت سے ترکاریوں کی پیداوار میں کمی آئی اور ترکاری کی منتقلی کم ہوگئی جس کا اثر قیمتوں پر پڑا ہے۔

صرف حیدرآباد میں ہی ہیں نلکہ ونگل اور کریم نگر میں بھی ترکاروں کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔