تلنگانہ میں 3 دن تک بارش کی پپش قیاسی

ریاست تلنگانہ میں منگل سے آنےوالے تین دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 7 مئی تک تلنگانہ، آندھراپردیش، مہاراشٹرا، ودربھا، مراٹھواڑہ کے علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں غیر موسمی بارش کا سللسہ پچھلے تین دنوں سے جاری ہے۔ حیدرآباد میں پیر کی سہ پہر کے بعد موسم تبدیل ہوگیا۔ صبح سے شدید دھوپ تھی لیکن اچانک بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔