زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹیکسیوں کی خیر نہیں

دلی میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹیکسیوں کی خیر نہیں۔ حکومت نے اس کے لئے ایک فون سرویس متعارف کروائی ہے ۔ ذیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فون پر شکایت کی جاسکتی ہے جس کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ یہ بات دلی کے ٹرانسپورٹ منسٹر گوپال رائےنے بتائی۔ واضح رہے کہ پہلے ہی دلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ٹیکسیوں کو ذیادہ کرایہ وصول کرنے پر انتباہ دیا تھا۔شکایت کرنے کا فون نمبر 011-42400400 ہے۔