جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں ایک شخص کا فایرنگ کرکے قتل

جگتیال 10 میی/جگتیال ضلع کے دھرماپوری میں ایک شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔یہاں ملی اطلات کے مطابق دھرماپوری میں ستیہ واینس کے سامنے نامعلوم افراد نے آج رات بندوق سے فایرنگ کر کے ست ناراین گوڑ کو ہلاک کر دیا۔مرنے والے کا تعلق راما گنڈ م سے تھا بتایا گیا ہے کہ مرنے والا دو سال سے حیدرآباد میں مقیم تھا۔بتایا گیا ہے کہ وہ کریم نگر ضلع کانگریس کا نایب صدر رھ چکا ہے اور فی الوقت حیدرآباد میں کانگریس بی سی سیل کا جواینٹ سیکرٹری تھا ممبئی میں سابق میں ستیہ ناراین گوڑ نے سیندھی کی دکان لگائی اس وقت سے ہی  بعض افراد کے ساتھ ستیہ ناراین کی دشمنی ہوگئی تھی وہ چهارشنبه کو حیدرآباد سے کار میں دھرماپوری کے کملاپور میں کچھ کام سے آیا ہوا تھا اور رات میں 10 بجے کے بعد شراب نوشی کی ۔اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر 6 راونڈ فایرینگ کردی ۔جس میں تین گولی ستیہ ناراین کے جسم میں پیوست ہوگئے ۔پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ حرکت کس کی ہے فوری پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button