جی ایچ ایم سی عہیداروں کے ساتھ شیخ پیٹ کارپوریٹر کا دورہ

گریٹر حیدراباد میونسپل کارپوریش کے بلدی حلقہ شیخ پیٹ کے مجلسی کارپوریٹر محمدراشد فراز الدین نے زونل کمشنر گورو اپل آئی اے ایس اور دوسرے عہیداروں کے ساتھ حلقہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.اور ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر تبادلہ خیال کیا.اس موقع پر کارپوریٹر اور مقامی مجلسی لیڈرس نے شیخ پیٹ میں اسپورٹس کیمپ منعقد کرنے کا عہیداروں سے مطالبہ کیا.حلقہ میں جاری کاموں کو فوری تکمیل کرنے اور بارش کے آغاز سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کرلینے پر زور دیا گیا.اس موقع پر فاطمہ کالونی کے صدر ضیاء الدین زبیر,سید مجیب,ایوب بھائی,اور معظم بھی موجود تھے