ظالم بیٹے نے بوڑھی ماں کو ذندہ جلادیا

شادی نہ کرنے پر برہم ایک ظالم بیٹے نے اپنی جسمانی طور پر معذور بوڑھی ماں کو زندہ جلادیا۔ یہ دل دہلادینے والا انسانیت سوز واقعہ ریاست تمل ناڑو میں پیش آیا۔

40 سالہ امرناتھ نامی کیاب ڈرائیور اپنی ماں ششی کلا 63 سال کےساتھ ارومباکا میں رہتا ہے۔ شادی میں تاخیر پر وہ اپنی ماں سے اکثر جھگڑتا تھا۔ کل رات وہ  شراب پی کر گھر پہنچا اس کا اسی مسئلہ پر اپنی ماں سے جھگڑا ہواجس کے بعد امرناتھ نے اپنی ضعیف ماں کو کرسی سے باندھ کر کیروسین ڈال کر آگ لگادی۔ خاتون کو جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔