تلنگانہ

بی آر ایس کے مزید تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان _ سکندرآباد لوک سبھاحلقہ سے پدماراو گوڑ

بی آر ایس پارٹی نے  مزید تین امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے سکندرآباد لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کے رکن اسمبلی پدماراو گوڑ ،  کیاما ملیش بھونگیر  سے اور کنچرلا ​​کرشنا ریڈی نلگنڈہ لوک سبھا سے امیدوار ہیں ۔

بی آر ایس کے صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کے قائدین اور پارٹی کے دیگر اہم قائدین سے مشاورت کے بعد ان تمام کی رائے حاصل کرتے ہوئے پدماراو گوڑ کو سکندرآباد سے امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے

تینوں امیدواروں نے چندرشیکھرراو سے ملاقات کی۔ اور انھیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر تارک راماراو، شیخ عبداللہ سہیل اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button