سچن ریو اولیمپکس کے لئے ایمبیسڈر مقرر

ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کو ریو اولیمپکس میں ہندوستان کی جانب سے گڈ ویل ایمبیسڈر مقررکیا گیا ہے قبل ازیں انڈین اولیمپکس اسوسی ایشن نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور شوٹر ابھینو بیندرہ کے نام کو ریو اولیمپکس کے لئے ایمبیسڈر کی حیثیت سے اعلان کیا تھا جس پر بعض کھلاڑیوں نے سلمان خان کے تقرر پر سوال اٹھایا تھا.جس کے پیش نظر سچن کو تازہ طور پر شامل کیا گیا ہے