سعودی میں پھنسے تلنگانہ والوں کی مدد کی جائے

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما رراو نے وزیر خارجہ سشما سوراج کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی بن لادن کمپنی میں کام کرنے والے ریاست کے ملازمین کو واپس لانے کے لئے سفارتی مدد کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ کمپنی نے 50 ہزار ملازمین کو ہٹادیا ہے جن میں کریمنگر، نظام آباد، میدک اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں۔ کے ٹی آر نے مکتوب میں کہا کہ واپس آنے کے خواہشمند افراد کو بھارت لانے کے لئے سفارتی مدد کی جائے۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے واپس آنے والوں کی مدد کا تیقن دیا۔