سونے سے بنے ایک کروڑ روپیے کا شرٹ

سونے سے بناے گئے ایک شرٹ کو پہن کر بھارت کا ایک صنعت کار گنیز بک آف ورلڈ,ریکارڈ میں اپنا نام درج کروایا ہے مہاراشٹر کے ناسک کا رہنے والا صنعت کار پنکج پاریکھ نے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لئے سونے کاشرٹ پہننے کا,فیصلہ کیا.اس کے لئے اسے ایک کروڑ 30 لاکھ خرچ کرنے پڑے.ناسک کے جفنا جویلرس اور ممبی کے شانتی جویلرس کے 20 کاریگروں نے 3200 گھنٹوں کام کرکے اس شرٹ کو تیار کیا ہے شرٹ کا وزن 4 کلو سے زیادہ ہے شرٹ کے بٹن اور دوسری چیزیں خالص سونے سے بنائی گئی.پنکج کو بچپن سے ہی سونا پہننے کا کافی شوق ہے یکم مئی کو گنیز بک ورلڈ ریکارڈ نے سب سے مہنگا شرٹ پہننے کے اعزاز میں پنکج کا نام ریکارڈ میں درج کیا.