تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر کے ہیلی کاپٹر کی غلط جگہ پر لینڈنگ

حیدرآباد۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ کی ہیلی کاپٹر کی غلط جگہ لینڈنگ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وہ آج انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے، ان کے ہیلی کاپٹر کو محبوب نگر میں لینڈنگ کرنی تھی

 

تاہم کسی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے گوڈور منڈل میں لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق ریاستی وزیر غلط لینڈنگ پر برہم ہو گئے اور وہ وہاں سے کار میں محبوب نگر کے لیے روانہ ہوئے جہاں روڈ شو میں وہ حصہ لے رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ انتخابات کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے بی آر ایس قائدین ہیلی کاپٹر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button