حیدرآباد میں تاجر پر فائرنگ ملزم کا پتہ چل گیا

حیدرآباد میں تاجر پر گولی چلانے والےکا پتہ چل گیا۔ منگل کے دن کاٹےدھن علاقہ میں پرساد نامی تاجر پر بہت ہی قریب سے گولی چلائی گئی تھی جس میں وہ زخمی ہوگیا اور اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گولی چلانے والی ٹولی کا تعلق اترپردیش سےہے۔

راہل نامی نوجوان نے گولی چلائی تھی جو ایک مقای بسکٹ فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ شبہ ہے کہ رقم لوٹنے کے لئے گولی چلائی گئی۔ پرساد نے شروعات مِن دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ اس سے رقم کا مطالبہ نہیں کیا گیا حملہ آور آیا اور گولی مارکر چلاگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔