ایجوکیشن

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے کامن لاء ایڈمشن ٹسٹ (CLAT)کی کو چنگ کا اہتمام ۔ 75 طلبہ کو مفت اعلیٰ معیاری کوچنگ دی جائے گی ۔

حیدرآباد ۔ 30 اگسٹ ۔ (پریس نوٹ)ہندوستان بھر میں قائم 22 نیشنل لاء یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے ہر سال کامن لاء انٹرنس ٹسٹ CLAT کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے کہا کہ ایم ایس نے اس سال 75 طلبہ کو CLAT کی مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کوچنگ آن لائن اور روزآنہ شام پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے تک دی جائے گی ۔

اس مقصدکے لئے قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کی اساس پر سب سے پہلے رجسٹریشن کروانے والے 75 طلبہ کو کوچنگ مفت دی جائے گی جبکہ اس کے بعد رجسٹریشن کروانے والوں سے برائے نام فیس لی جائے گی ۔ ڈاکٹر معظم حسین نے نوجوانون کو مشورہ دیا کہ وہ حیدرآباد میں قائم باوقار نلسار یونیورسٹی آف لاء سمیت ملک کی دوسری اعلیٰ معیاری نیشنل یونیورسٹیز میں داخلہ کے لیے CLAT کی تیاری کریں اور اسکے لئے ایم ایس بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔ CLAT کی کوچنگ کے رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے محمد عبد العرفان سے فون نمبر

99661 02428

پر رابطہ قائم کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button