راجیہ سبھا سے وجئے مالیا کی رکنیت ختم

پارلیمنٹ کی اخلاقیات کی کمیٹی نے شراب کے تاجر وجئے مالیا کی رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ بنکوں سے کروڑہا روپئے قرض لے کر لندن چلے جانے والے وجئے مالیا جو راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں نے کل استعفی پیش کیا تھا جسے نامنظور کیا گیا ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اخلاقیات کمیٹی برائے راجیہ سبھا نے ان  کی رکنیت کو ختم کرتے ہوئے ایک رپورٹ ایوان کو روانہ کی ہے۔