جرائم و حادثات

کرناٹک کے ہاسن ضلع میں لیڈی ٹیچر کا دن دہاڑے اغوا _ ویڈیو دیکھیں

بنگلورو _ کرناٹک میں ایک خاتون ٹیچر کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔ نامعلوم افراد نے اسے زبردستی ایس یو وی کار  میں بٹھا  کر اغوا کیا ۔  یہ واقعہ کرناٹک کے ہاسن ضلع میں پیش آیا۔ 23 سالہ ارپیتا جو کہ ایک اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے، جمعرات کو چھٹی والے دن اسکول کے باہر موجود تھی۔ ایک SUV آہستہ آہستہ اس کے قریب آئی۔ آس پاس کے تین لوگوں نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔ اور اغوا کر کے وہاں سے لے گئے۔

اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے تین پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ارپیتا کی ماں نے کہا کہ اغوا کے پیچھے ان کے رشتہ دار رامو کا ہاتھ تھا۔  معلوم ہوا کہ وہ ایک دوسرے کو چار سال سے جانتے ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ  کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اس علاقے کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button