مئی کے اواخر یا جون میں مانسون کی پیش قیاسی

محکمہ موسمیات نے جاریہ سال بھارت میں مانسون کے مئی کے آخر یا جون کے شروعات میں سرگرم ہوجانے کی پیش قیاسی کی ہے۔ مرکزی وزیر ہرش وردھن نے لوک سبھا میں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا امکان ہے کہ مئی کے اواخر یا جون کے شروعات میں مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکرائے گا. اس تعلق سے مئی کی 15 تاریخ تک واضح صورتحال سامنے آجائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دس سال سے محکمہ موسمیات کی جانب سے کیرالہ میں مانسوں کے داخل ہونے سے متعلق کی گئی پیش قیاسیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ جاریہ سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کا بھی امکان ہے.