تلنگانہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی قیام گاہ پر حملہ

حیدرآباد _ 18 نومبر ( اردو لیکس) ٹی آر ایس کی رکن کونسل کویتا کے خلاف بیان دینے پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کی قیام گاہ پر ٹی آر ایس کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے کویتا کے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی کوشش کا الزام لگایا تھا جس پر برہم کویتا نے آج پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔ دوسری طرف ٹی آر ایس کارکنوں نے حیدرآباد میں واقع اروند کی قیام گاہ پر توڑ پھوڑ کی۔اس وقت اروند گھر پر نہیں تھے ان کی ماں گھر پر موجود تھی جنھوں نے ٹی آر ایس کارکنوں کی اس حرکت کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button