حیدرآباد میں نوجوان لفٹ میں پھنس گیا

حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں ایک شخص لفٹ میں پھنس گیا۔ گائتری ہلز، وینکٹیشورا اپارٹمنٹ  کا رہنے والا مہیش کل رات پانی لانے کے لئے لفٹ میں تیسری منزل پرجارہا تھا کہ لفٹ درمیان میں اچانک رک گئی جس کی وجہہ سے وہ اس میں پھنس گیا۔ مقامی لوگ جمع ہوگئے اور انھوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع اور ان کے تعاون سے دیوار توڑ کر مہیش  کو بہ حفاظت نکالا گیا اور علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ مہیش تقریباً 3 گھنٹوں تک لفٹ میں ہی پھنسا رہا۔ اپرٹمنٹ میں رہنے والوں نے مالک پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔