نیشنل

سکندرآباد۔تمکورکےدرمیان نئی ٹرین متعارف۔بابوراو

رائچور۔ساوتھ سینٹرل ریلوےیوزرس کمیٹی کےرکن بابوراونےایک صحافتی بیان جاری کرتےہوئےکہاکہ سکندرآبادسےرائچور سےہوتےہوئےکرناٹک کےٹمکور کے لئے ایک نئی ٹرین متعارف کی گئی ہے۔بابوراونےبتایاکہ07233 نمبروالی نئی ٹرین جوسکندرابا سے روانہ ہو کر محبوب نگر، گدوال، رائچور، اننت پور، یلہنکا سے ہوتے ہوئے ٹمکور آرسیکیرا جائے گی۔ بابوراؤنےنئی ٹرین سےاستفادہ کرنےکی عوام سےاپیل کی۔انہوں نےبتایاکہ نئی ٹرین 6اپریل کورات 8 بجے سکندرآباد سےروانہ ہوگی اور 7اپریل کورات1بجکر5منٹ پر رائچور پہنچے گی۔بابو راؤ نے صحافتی بیان میں کہا کہ رائچورکےرکن پارلیمنٹ راجہ امریشور نائک کی کوششوں کی وجہ سےسکندرآباداورٹمکورکےدرمیان نئی ٹرین کاخواب پوراہواہے۔انہوں نےکہاکہ نئی ٹرین سےٹمکورکے سدگنگامٹھ مندرجانےوالےعقیدتمندوں کوکافی سہولت حاصل ہوگی۔بابوراونےسکندرآباداورٹمکورکےدرمیان نئی ٹرین شروع کرنےپروزیرریلوے اشونی ویشنوسےاظہارتشکرکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button