جنرل نیوز

نارائن پیٹ اڈیشنل کلکٹر میانک متل کا دورہ اقلیتی اقامتی کالج بوائز نارائن پیٹ 

نارائن پیٹ: 05 ڈسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع اڈیشنل کلکٹر نائیک متل نے آج نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی کالج بوائز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کالج میں واقع لیاب روم’ باورچی خانہ’ کے علاوہ علحدہ علحدہ طور پر کلاسیس کا معائنہ کیا اور بچوں سے تعلیم کے متعلق معلومات حاصل کی۔ ضلع اڈیشنل کلکٹر نائیک متل نے کالج کے احاطہ میں واقع ڈرین کے مسلئہ کو جلد جلد حل کرنے کا متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی۔ بعد ازاں کالج پرنسپل جگدیش ریڈی نے اڈیشنل کلکٹر کو کالج دفتر میں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر کالج پرنسپل جگدیش ریڈی’ ہیلت سپروایزر محمد حسن الدین’ لکچررس محمد ظہیر الدین’ محمود’ کے علاوہ وارڈن امتیاز’ میونسپل اے ای مہیش ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button