تلنگانہ

ضلع کریم نگر کے میڈیکل کالج کے 46 طلباء کورونا سے متاثر!

کریم نگر: ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگرکے ایک خانگی میڈیکل کالج کے 46 طلباء کے کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوماکل منڈل کے ایک خانگی میڈیکل کالج میں زیرتعلیم 46 طلباء کورونا سے متاثرہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کالج  میں زیر تعلیم طلباء کے کورونا کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اورطلباء کی کثیرتعداد کے عالمی وباء سے متاثرہونے کےبعد کالج کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ کل 18 طلباء اورمزید 28 طلباء کی کورونا کی رپورٹ پازیٹوآئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بعض طلباء میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئی تاہم ان کا ٹیسٹ پازیٹیوآیا ہے جس سے اولیائے طلبا اور کالج انتظامیہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button