بھارت میں 22 بوگس یونیورسٹیز: سمتری ایرانی

بھارت میں 22 بوگس یونیورسٹیز ہیں جن میں سب سے زیادہ 9 یونیورسٹیز اترپردیش میں ہیں مرکزی وزیر فروغ انسانی وسایل سمرتی ایرانی نے بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 22 بوگس یونیورسٹیز میں دلی میں 5 ,مغربی بنگال میں دو,بہار,کرناٹک,کیرالا,مہاراشٹرا,تامل ناڈو اور اڈیشہ میں ایک ایک نقلی یونیورسٹی ہے انھوں نے کہا کہ متعلقہ ریاستوں کی جانب سے نقلی یونیورسٹی کے خلاف کاروائی کی خواہش کی جاتی ہے تو مرکز اس کے خلاف کاروائی کرے گی.طلبا کو نقلی یونیورسٹی میں داخلوں سے چوکس کرنے کے لئے ان کے محکمہ نے نو یور کالج کے نام سے ویب سائٹ شروع کی ہے