جنرل نیوز

حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل نے ایک شخص کی جان بچائی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹریفک کانسٹبل کی بروقت مدد اورابتدائی طبی امداد کے نتیجہ میں ایک شخص کی جان بچ گئی۔ بنجارہ ہلز کے جی وی کے سرکل پرکل ایک نشہ میں دھت شخص نے الیکٹرک فیوز باکس کو ہاتھ لگایا جس کے ساتھ ہی الکٹرک شاک کے نتیجہ میں وہ گرپڑا اوربے ہوش ہوگیا۔ وہاں موجود ٹریفک کانسٹیبل شنکر نے فوری طور پر سی پی آرکے طریقہ کے تحت اسے ابتدائی طبی امداد فرام کی اوراسے ہاسپٹل بھجوایا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ گئی۔ ملازم پولیس کی انسانی ہمدردی پرپولیس کے اعلیٰ حکام نے اس کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button