تلنگانہ

تلنگانہ میں نئےاضلاع کا 2 جون کو ہوگا اعلان

تلنگانہ میں نئے اضلاع کا اعلان ا 2 جون کو ہوگا.چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے جمعرات کے دن ریاست میں 24 تا 25 نئے اضلاع اور 40 نئے منڈلوں کی تشکیل کے عمل کو قطعی شکل دینے کی وزرا اور عہیداروں کو ہدایت دی.

کیمپ آفس میں نئے اضلاع کی تشکیل کا جایزہ لیتے ہوے کے سی آر نے کہا کہ عوام کی سہولت اور بہتر حکمرانی کے لئے نئے اضلاع اور منڈلوں کو تشکیل دیا جارہا ہے انتخابات کے دوران ٹی آر ایس نے نئے اضلاع کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا انھوں نے کہا کہ 24 تا,25 نئے اضلاع تشکیل دینے کے عمل کو مکمل کریں.

چیف منسٹر نے کہا کہ 2 جون کو تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب کے موقع پر نئے اضلاع کا اعلان کیا جاے گا.اور 15 اگست یا دسہرہ سے نئے اضلاع میں سرکاری سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی.

متعلقہ خبریں

Back to top button