تلنگانہ

مزید بارش کے پیش نظر حکام کو چوکس رہنے کی ہدایت

تلنگانہ کے وزیر کے تارک راما راو نے ریاست میں ہوئی غیرموسمی بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا۔ جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی کے کمشنروں سے انھوں نے بات کی۔ کے ٹی آر نے عہدیداروں کو سڑکوں کی فوری مرمت کرنے کے علاوہ سوشیل میڈیا اور فون کے ذریعہ کی جانے والی شکایتوں پر فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ریاستی وزیر نے آنے والے دو دن تک بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظرعہدیدارووں کو چوکنا رہنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button