جنرل نیوز

نظام آباد میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سماجی قائدین کی جانب سے اسلامک کیلینڈر کی رسم اجرائی 

نظام آباد 6/جنوری (پریس نوٹ)مفتی عبدالمبین قاسمی امام وخطیب مسجد فرحت النساء مفتی محبوب خان حسامی صدر قاضی شہر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی نظام آباد محترمہ پی پدماوتی ماہر اطفال ڈاکٹر مجاز احمد خان اور نائب صدر مسجد اسلامیہ محمد یوسف آرزو جویلرس نے التقویم الاسلامی پاکٹ سائز جنتری کا آج رسم اجراء کرتے ہوے کہا کہ ہر کیلنڈر اپنے اپنے شعبہ سے وابستہ افراد کے لےء بنایا جاتا ہے مگر نوجوان عالم دین مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ نے پاکٹ سائز یہ اسلامی جنتری ہر شہری کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کیا

 

جو اپنے ظاہری حسن کے ساتھ ساتھ دیڈہ زیب جاذب نظر خوب صورت ٹائٹل والی ہے جس میں اسلامی وعیسوی تاریخ کے علاوہ پنج وقتہ نمازوں کے اوقات روزمرہ پڑھی جانے والی مسنون دعاؤں کے علاوہ ایمرجنسی خدمات والے شعبوں ملکی ریاستی اور ضلعی وشہری علماء کرام حفاظ عظام اور سیاسی سماجی کارکنان وسوسائٹیوں کے رابطہ نمبرات موجود ہیں ڈاکٹروں اور مسلم وکلاء ودواخانوں کے فون نمبرات کو شامل کرکے ہرشہری کی ضروریات کا ایک بہترین ذخیرہ تیار کیا ہے جو فائڈہ سے خالی نہیں ہے واضح رہے کہ یہ جنتری پہلے مظہر العلوم کے نام سے موسوم تھی مگر اس سال چند مشکلات وناگزیر وجوہات کی بناء پر اس کو اسلامک جنتری کے نام سے موسوم کردیا گیا

 

ساتھ ہی ساتھ مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی نے بتایا کہ یہ جنتری بعض معاونین کے تعاون سے طبع کرای جاتی ہے جس کی آمدنی بھی شہر میں چلنے والے دینی مکاتب پر خرچ ہوتی ہے اس موقع پر مولانا نے جملہ معاونین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا نیز اس جنتری کی ترتیب و تزئین میں جن جن احباب نے جس قدر بھی جس حیثیت سے بھی تعاون کیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلمانان نظام آباد سے استفادہ کی اپیل کی

 

افتتاحی تقریب میں مولانا ارشد علی قاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی مفتی شیخ سہیل قاسمی حافظ راشد محمد ذیشان حافظ سلمان مولانا ابرار قاسمی حافظ فرقان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی یہ جنتری مدینہ بک ڈپو احمدی بازار نظام آباد پر براے فروخت موجود رہے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button