جنرل نیوز

17/ فروری کو ضلع نظام آباد کے عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی اجتماع 

نظام آباد:8/ فروری (پریس نوٹ)محمد حبیب احمد جنرل سکریٹری کی اطلاع مطابق نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان ایک روزہ تربیتی اجتماع عازمین حج 2024 کا بتاریخ 17/ فروری 2024 ء بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد پر منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی صدارت امیر الحجاج ممتاز عالم دین حضرت مولانا سید عابد قاسمی صدر نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت رہبر شریعت حج کے اسپیشل ٹرینر حضرت مولانا سید مظہر قاسمی خلیفہ حضرت مولانا میر ذوالفقار احمد نقشبندی ہونگے اور مقامی عامہ اکرم میں مولانا احمد عبدالعظیم، مولانا شیخ حیدر قاسمی، مولانا عبدالمتین ارشد، مولانا احسا ن قاسمی، حافظ لئیق خان ہونگے جبکہ مقامی قائدین میں ادریس خان ڈپٹی مئیر اور طاہر بن حمدان نائب صدر ٹی پی سی سی کانگریس، شکیل احمد فاضل صدر ٹاؤن مجلس کے علاوہ مقامی علماء و قائدین کرام ہونگے۔ اس اجتماع کی نظامت مفتی عبدالرحمن قاسمی استاذ حدیث و نائب ناظم جامعہ ضیاء الاسلام للبنات فرمائیں گے۔ عازمین حج 2024 سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ تشریف لاکر علماء اکرام کے قیمتی بیانات سے استفادہ فرمائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9440502059 – 9959297144 پر ربطہ پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button