چھتیس گڑھ میں انکاونٹر 14 نکسلائیٹس ہلاک

چھتیس گڑھ 4 اگست (ایجنسیز) چھتیس گڑھ میں ماونوازوں اورپولیس کے درمیان ہوئی فائرنگ و جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 14 ماونوازہلاک ہوگئے۔ سوکما ضلع کے گولہ پلی پولیس اسٹیشن کے جنگلاتی علاقہ میں پولیس کے دستہ تلاشی مہم پرتھے کہ ماونوازوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 14 نکسل وادی مارے گئے۔ پولیس کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ جنگلاتی علاقہ میں 200 ماونوازوں کی میٹنگ ہورہی ہے اطلاع ملنے پر اینٹی نکلس آپریشن نے تلاشی مہم چلائی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ پولیس نے مقام واقعہ سے 16 ہتھیارضبط کرلئے۔