ایرٹیل کمپنی کو تلنگانہ میناریٹی کمیشن کی نوٹس

تلنگانہ میناریٹی کمیشن نے ایک ملازم کو حادثہ کے بعد مالی تعاون نہ کرنے کی پاداش میں ایر ٹیل اور اس کی کنٹراکٹ کمپنی ایم ایس کیسٹون سیسٹیک پرائیوٹ لیمیٹڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوے 16 مئی تک کمیشن کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے 

ضلع نظام آباد کے کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے سید فیاض ایرٹیل کے کام کرنے والی کنٹراکٹ کمپنی ایم ایس کے ملازم ہی. چند دن قبل کیبل کی تبدیلی کے دوران فیاض 33 کے وی ہائی ٹینشن وایر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں وہ 70 فیصد جل گئے.فیاض کو حیدراباد کے اسپتال میں شریک کروایا گیا.اور علاج کی رقم فیاض کے خاندان والوں نے ادا کی.کمپنی کی جانب سے کوئی مالی امداد نہیں ملی.کئی مرتبہ نمایندگی کرنے کے باوجود ایم ایس اور ایر ٹیل کمپنی نے کوئی جواب نہیں دیا.جس کے بعد فیاض کے رشتہ دار میناریٹی کمیشن سے رجوع ہوے. کمیشن کے چیرمین عابد رسول خان نے دونوں کمپنیوں کو نوٹس جاری کی ہے کمیشن نے تلنگانہ حکومت کو فیاض کے علاج کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے مدد کرنے کی سفارش کی.