اسپشل اسٹوری

ڈیٹونیٹرپھٹ پڑا 7 سالہ ریاض زخمی

آندھراپردیش 7 اگست (اردولیکس) ریاست آندھراپردیش میں ڈیٹونیٹردھماکہ سے پھٹ پڑا جسکی وجہہ سے کم عمر بچہ زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ ضلع اننت پورکے رائے درگم میں اس وقت پیش آیا جب 7 سالہ ریاض کو اسکول سے آتے وقت ڈینوٹیٹرملا تھا جسے اس نے نادانی میں کھیل کے دوران پتھرسے مارا۔ لڑکےکوعلاج کیلئے ہسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ لڑکے کے ہاتھ پرچوٹ آئی۔ ریاض مقامی اسکول کا طالب علم بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button