جنرل نیوز

جگتیال شہر میں بعد نماز جمعہ مسلم نوجوانوں نے نکالی ترنگا ریالی

یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے پیش نظر جگتیال شہر میں بعد نماز چند مسلم نوجوانوں نے ترنگا ریالی نکالی ۔جو شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے واپس جامع مسجد پہنچی۔ کافی لمبے قومی پرچم کے ساتھ نوجوانوں نے ترنگا ریالی جامع مسجد سے شروع کی ۔جو کلاک ٹاور سے ہوتے ہوئے محلہ گنج سے گزر کر جامع مسجد پہنچی۔اس ریالی میں لیاقت علی محسن،عبدالقادر مجاہد، محمود علی افسر ،منا بھائی، ستار بھائی ،نیہال،عالم ،شکیل ، سلام، اور دوسرے موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button