نیشنل

ابو عاصم اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

ممبئی _ 22 جنوری ( اردولیکس) مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اورنگ زیب کی حمایت بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ نامعلوم شخص نے آج انھیں فون کیا اور فون ان کے پرسنل اسسٹنٹ نے اٹھایا۔

 

فون کرنے والے نے مبینہ طور پر پہلے گالی گلوچ کی اور پھر ابو اعظمی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ابو عاصم اعظمی کی شکایت پر اس معاملے میں ممبئی کی  کولابا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

 

اس بارے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی کو اورنگ زیب کی حمایت کرنے پر فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ فون کال کرنے والے شخص کے خلاف کولابا پولیس اسٹیشن، ممبئی میں آئی پی سی کی دفعہ 506(2) اور 504 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button