ایجوکیشن

حیدراباد میں خانگی اسکول کی من مانی فیس کے خلاف احتجاج

خانگی اسکول کی جانب سے زاید فیس وصول کرنے کے خلاف سرپرستوں نے اسکول کے روبرو زبردست دھرنا دیا.اور فیس میں کمی لانے کا مطالبہ کیا.یہ واقعہ حیدراباد کے بنجارہ ہلز میں واقع کلپا اسکول کے پاس پیش آیا.ہفتہ کے دن سینکڑوں سرپرستوں نے اسکول کے سامنے جمع ہوکر فیس میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا.سرپرستوں نے الزام لگایا کہ کلپا اسکول کے انتظامیہ نے تین سال کے اندر 70 فیصد فیس میں اضافہ کیا ہے احتجاجی اپنے ہاتھ میں پلے کارڈس تھامے ہوے تھے انھوں نے اسکول کے خلاف نعرے لگاے.اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خانگی اسکول کی من مانی کے خلاف کاروائی کریں.

متعلقہ خبریں

Back to top button