جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بلی کی چوری۔ کیس درج

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک بلی کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ ونستھلی پورم جہانگیرنگرکے رہنے والے شیخ اظہرمحمود نے ایک پرشین نسل کی بلی 50 ہزارروپئے میں خریدی تھی۔ وہ گزشتہ 18 ماہ سے اسے پال رہے تھے کہ دو دن قبل کسی نے بلی کی چوری کرلی۔ نوجوان نے بتایا کہ اس بلی کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی دو آنکھیں الگ الگ رنگ کی ہیں۔ بلی کی چوری کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کروادی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر پتہ چلاکہ موٹرسائیکل پرآئے ہوئے شخص نے بلی کی چوری کرلی۔ پولیس چورکو تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button