اسپشل اسٹوری

تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ کی حد میں 2 سال اضافہ کا امکان!

تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈ منٹ کی حد عمر 58 سال سے بڑھا کر 60سال کردینے پر غور کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں تیار کردہ فائل کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو جایزہ لے رہے ہیں بہت جلد سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈ منٹ معیاد میں دو سال کے اضافہ کا امکان ہے حکومت کی جانب سے اس کا سرکاری طور اعلان کیا جاسکتا ہے 

ذرایع کے مطابق گزشتہ کئی دن سے سرکاری ملازمین کی تنظیمیں ریٹائرڈمنٹ کی حد میں دو سال کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کررہی ہیں کئی مرتبہ حکومت سے نمایندگی بھی کی گئی.

پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں تلگودیشم حکومت نے گزشتہ سال ہی سرکاری ملازمین کے ریٹائرڈمنٹ کی حدعمر کو 58 سال سے بڑھا کر 60 سال کردیا ہے اس کی بعد سے تلنگانہ کے ملازمین کی جانب سے حکومت پر دباس بڑھ گیا ہے 

بتایا گیا کہ مئی اور جون کے مہینہ میں 25 ہزار ملازمین تلنگانہ میں ریٹائرڈ ہورہے ہیں ریٹائرڈمنٹ کے بعد ان ملازمین کو بقاجات اور دیگر فوائد کے تحت 5 ہزار کروڑ روپیے کی رقم ادا کرنی پڑے گی.یکمشت میں 5 ہزار کروڑ روپیے کی رقم ادا کرنے کے موقف میں حکومت نہیں ہے جس کے پیش نظر ملازمین کے ریٹائرڈ منٹ کی معیاد میں دو سال کے اضافہ کا جایزہ لیا جارہا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button