انٹر نیشنل

انڈین ورکرز کے لیے نئی دہلی اور ممبئی میں پروفیشن ٹیسٹ

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب میں ہندوستانی کارکنان سب سے بڑی تعداد میت ہیں ان میں فنی اور نیم فنی عملے کی اکثریت ہے۔ سعودی حکومت مملکت میں معیاری کارکنان کی آمد کو یقینی بنانے کی خاطر متعلقہ ملکوں میں ان کا پروفیشنل ٹسٹ منعقد کر نے کا اہتمام کر رہی ہے۔ بتایا گیا کہ سعودی عرب میں روزگار کےلیے آنے والے انڈین ورکرز کا پروفیشن ٹیسٹ ماہ رواں کے آخر میں نئی دہلی اور ممبئی میں شروع کیا جائے گا۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود مملکت میں ہنر مندوں کا معیار بلند کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔وزارت چاہتی ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں اہل ہنر مند ورکرز آئیں تاکہ پیشہ ورانہ خدمات کا معیار بلند ہو اورغیر ہنر مند افراد کی آمد کا سلسلہ بند ہوسکے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے اہداف کے حصول کے لیے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام متعارف کرایا ہے جو دو مراحل میں نافذ کیاجارہا ہے۔پہلے مرحلے میں سعودی عرب آنے والے ورکرز کا پروفیشن ٹیسٹ خود ان کے اپنے ملک میں کرایا جاتا ہے، پھر سعودی عرب پہنچنے پر دوسرے مرحلے میں ایک اور پروفیشن ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔سعودی حکومت نے پلمبنگ، بجلی، آٹو بجلی، ویلڈنگ، ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشنگ شعبوں میں ورکرز کے لیے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام شروع کیا ہے۔

واضح رہے کے ماضی میں یہاں ایسے بہت سے افراد پکڑے گئے جو نقلی سرٹیفیکیٹس پر یہاں ملازمت حاصل کرکے کام کررہے تھے۔ اسی کے تدارک کے لئے پروفیشنل ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button