تلنگانہ میں 15مئی کو ایمسیٹ

تلنگانہ میں اس مہینہ کی 15 تاریخ کو منعقد ہونے والے ایمسٹ امتحان کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک انجینئرنگ ‘ دوپہر ڈھائی بجے شام ساڑھے 5بجے تک میڈیکل اور اگریکلچر کا امتحان ہوگا۔ ایمسٹ کنوینر رمنا راؤ کے مطابق انجئنیرینگ کے امتحان میں 2لاکھ46ہزار522 امیدوار شرکت کریں گے۔ اگریکلچرل کے امتحان میں ایک لاکھ44 ہزار 510‘میڈیکل میں داخلے کیلئے ایک لاکھ دو ہزار بارہ امیدوار شرکت کریں گے۔ انجئینرینگ کے امتحان کیلئے276‘ اگریکلچرل اور میڈیسن کے امتحان کیلئے 190مراکز قائم کیئے جارہے ہیں۔