تلنگانہ کے غداروں کو عہدے ,شہیداں نظرانداز: اتم کمار

تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو تلنگانہ کے شہیداں کو نظرانداز کررہے ہیں اور تلنگانہ غداروں کو عہدہ دے رہے ہیں.کھمم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے اتم کمار نے کہا کہ تلنگانہ کے لئے جان دینے والے سریکانت چاری کی ماں کو کامیابی نہ ملنے والی سیٹ دے کر چیف منسٹر نے انہیں نظرانداز کردیا.اس کے برعکس ٹی ناگیشورراو جو تلنگانہ کے کٹر مخالف تھے اور ان کا شمار تلنگانہ کے غداروں میں کیا جاتا تھا کو کابینہ میں شامل کرتے ہوے کونسل کا رکن بنایا اور اب پالیر ضمنی انتخاب میں ناگیشور راو کو امیدوار بنایا گیا.