انٹرٹینمنٹجرائم و حادثات

گیاس سلنڈر پھٹ پڑا نئی دلہن زندہ جل گئی

ریاست آندھراپردیش کے گنٹورمیں گیاس سلنڈر پھٹ پڑا اس حادثہ میں نئی نویلی دلہن جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ کروسورکی ایس ٹی کالونی میں اتوار کی صبح 18 سالہ لاونیہ نامی خاتون گیس سلنڈر پر پکوان کر رہی تھی کہ اچانک گیاس خارج ہونے لگی اور گھر میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر خاتون زندہ جل کر برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ اس کے بعد آگ نے پھیلتے ہوئے آزو بازو کی دیگر دو جھونپڑیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ یہ جھونپڑیاں بھی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائر انجنوں کو طلب کر کے آگ بجھائی گئی۔ پولیس کے مطابق لاونیہ کی شادی ایک ہفتہ پہلے ہی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button