نیشنل

بریکنگ نیوز _ گینگسٹر عتیق احمد کا بیٹا اسد احمد پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

لکھنو _ گینگسٹر سے  سیاست دان بننے والے عتیق احمد کا بیٹا اسد احمد پولیس انکاونٹر میں مارا گیا۔ جو امیش پال قتل کیس میں شدت سے  مطلوب تھا، جھانسی میں اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں اسد کے علاوہ ایک  اور شخص، غلام، بھی مارا گیا جس کے سر پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا،  ڈپٹی ایس پی نویندو اور ڈپٹی ایس پی ومل کی قیادت میں اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس اس انکاؤنٹر میں حصہ لی تھی

 

پولیس کے مطابق اسد اور ایک اور ملزم غلام امیش پال قتل کیس میں مطلوب تھے اور ان پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ دونوں مقتول ملزمان سے جدید ترین غیر ملکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ اسد کی انکاؤنٹر میں ہلاکت ایک ایسے دن ہوئی جب عتیق احمد اور اس کے بھائی کو اس کیس کے سلسلے میں پریاگ راج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ گینگسٹر کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے احمد آباد کی سابرمتی جیل سے سڑک کے ذریعے پریاگ راج لایا گیا تھا۔ ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کو بریلی جیل سے لایا گیا۔

 

امیش پال 2005 میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے قانون ساز راجو پال کے قتل کا گواہ تھا جس م میں عتیق احمد ایک ملزم ہے۔ 24 فروری کو، امیش پال اور ان کے دو سیکورٹی گارڈز کو پریاگ راج میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button