میدک میں بوڑھی خاتون کا قتل

تلنگانہ کے ضلع میدک میں بوڑھی خاتون کا قتل کر کے سونا اور نقدی لوٹ لی گئی۔ 80 سالہ خاتون ملوا کل رات اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ سارقین نے اسکا گلا دبا کر قتل کردیا اور اس کے مکان سے 2 تولہ سونا اور 50 ہزار روپئے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ختون کا بیٹا سدی پیٹ میں رہتا ہےجبکہ وہ تنہا رہتی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ خاتون سود پر روپئے دیا کرتی تھی۔