افغانستان میں حادثہ گاڑیاں شعلہ پوش۔ 50 ہلاک 70 زخمی

افغانستان میں آئیل ٹینکر اور دو بسوں میں ٹکر ہوگئی جس میں 50 سےذائد مسافرین ہلاک ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ افغآنستان کے صوبہ غزنی میں نیشنل ہائی وے پر آج ایک آئیل سے بھرا ٹینکردو بسوں سے ٹکرا گیا۔ اس حادثہ میں ٹینکر اور دونوں بسیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ بسوں میں سوار قریب 52 مسافرین ہلاک اور 70 سے ذائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال لے جایا گیا اور فائر انجنوں کو طلب کرکے آگ بجھائی گئِ۔