کریم نگر میں جائیداد کیلئے بیٹے نے کیا باپ کا قتل

ہندوستانی سماج میں خاندانی جھگڑے اس حد تک پہنچ رہے ہیں وہ اپنی نظر میں سب سے زیادہ عزیزسمجھے جانے والوں کی جان لینے میں ایک منٹ بھی تاخیر نہیں کررہے اسی طرح کے ایک واقعہ میں ایک بیٹے نے اپنے باپ کا بے دردی سےقتل کردیا.

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آیا.بتایا جاتا ہے سرسلہ منڈل کے چنابونالہ گاوں میں جائیداد کی تقسیم کے مسلہ پر ملیشم نامی ایک نوجوان اپنے 60 سالہ بوڑھے باپ شنکریا  پر کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوے قتل کردیا.گاوں والوں نے قتل کے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی.اور پولیس ملیشم کو گرفتار کرتے ہوے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا.