جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی کار میں لگی آگ 3 افراد بال بال بچ گئے ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: چلتی کار میں حادثاتی طور پر آگ لگ گئی اس حادثے میں گاڑی میں سوار تین افراد کرشماتی طور پر محفوظ رہ گئے۔ شمس آباد پولیس کے مطابق لنگر حوض کے سریندر ریڈی شاد نگر میں ایک نیا مکان تعمیر کروا رہے ہیں۔ کل وہ تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد اپنے  بھائی اور میستری کو گاڑی میں لےکر شہر واپس ہورہے تھے۔

 

 

سریندر ریڈی کی گاڑی  جب تونڈپلی کے قریب پہنچء تو کار کے انجن سے دھواں اٹھنےلگا انھوں نے گاڑی روک دی۔ فوراً وہ تینوں نیچے اتر گئے جس کے بعد گاڑی چند منٹوں میں آگ کی زد میں آگئی۔ ریڈی کی حاضر دماغی کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ وہاں سے گزرنے والے کسی شخص نے اس کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button